The news is by your side.

Advertisement

خواجہ سعد رفیق سے ہرممکن تعاون کریں گے، ایئرکرافٹ آپریٹرز

کراچی : ایئرکرافٹ آپریٹرز اینڈ اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو وزارت ہوابازی بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں ہوابازی کے شعبے کو کئی چیلنجرز درپیش ہیں۔

امید کرتے ہیں خواجہ سعد رفیق ہوابازی کے شعبے کی بہتری کے لئے ایئر کرافٹ آپریٹرز اونرز ایسوسی ایشن سے ضرور مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہوا بازی کے شعبے کی بہتری کے لیے کی جانے والی تمام کاوشوں کو سراہیں گے، ہم وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کرتے ہیں۔،

ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ نئے وزیر ہوا بازی بالخصوص جنرل ایوی ایشن سے متعلق پالیسیوں اور فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

ایئرکرافٹ آپریٹرز اینڈ اونرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایسی پالیسیاں متعارف کرائی جائیں جس سے ایوی ایشن سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری میں اضافہ ممکن ہو۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہوابازی کے شعبے کے فروغ سے ملک میں نئی ملازمتوں کے مزید مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں