The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد ائیر پورٹ : طیارے کے پہیے کے نیچے آکر جنگلی جانور ہلاک

کراچی : اسلام آباد ائیر پورٹ کے رن وے پر اچانک ایک جنگلی جانور گھس آیا اور طیارے کے ویل کے نیچے آ کر مرگیا، اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ابو ظہبی سے اسلام آبا د پہنچی تھی، طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے نمبر28 ایل پر ٹیکسی وے پر موجود تھا۔

اس موقع پر کپتان نے دیکھا کہ طیارے کے سیدھی سائیڈ پر ویل کے نیچے ایک جنگلی سور آگیا ہے جو کچل کر ہلاک ہوگیا تھا۔

کپتان نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی کہ اس کے طیارے کے ویل سے ایک جانور ٹکرا گیا ہے، کپتان کی اطلاع پر سی اے اے کی ٹیم فوری طور پر رن وے پر پہنچ گئی۔

بعد ازاں رن وے پر سے مردہ جانور کی باقیات فوری طور ہٹا کر رن وے کو کلیئر کر دیا گیا، اس حوالے سے ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ یہ جنگلی جانور فینسگ کے نیچے سے زمین کھود کر رن وے تک پہنچ گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تسلسل سے اضافہ

یاد رہے کہ ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تسلسل سے اضافہ ہورہا ہے سب سے زیادہ پی آئی اے کے طیارے متاثر ہوئے۔

ایئرپورٹس کے اطراف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی پر منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ بنے اور ملکی اور غیر ملکی ائیرلائن کے طیاروں کو نقصان پہنچا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں