تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سستے ٹکٹ خریدنے کا طریقہ بتانے والی ایئرہوسٹس نوکری سے فارغ

واشنگٹن : سستے ٹکٹ اور بہترین نشست حاصل کرنے کا طریقہ بتانے والی ایئر ہوسٹس کو ایئرلائن نے ملازمت سے فارغ کردیا۔

ایئرلائن کا ٹکٹ خریدنا ہر کسی کی استطاعت میں نہیں ہوتا مالی طور پر مستحکم افراد ہی ہوائی جہاز سے سفر کرسکتے ہیں لیکن اگر ہوائی جہاز کا ٹکٹ بھی سستا ملنا شروع ہوجائے یقیناً جہاز سے سفر کرنے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

امریکا کی یوناٹیٹڈ ایئرلائن نے اپنی ایک ایئر ہوسٹس کو نوکری سے نکالا ہے کیوں کہ وہ اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر یونیفارم میں ویڈیوز شیئر کرتی تھی اور جہاز میں بہترین سیٹ اور سستا ٹکٹ حاصل کرنے کا طریقہ بتاتی تھیں۔

ہوائی جہاز کمپنی نے ایئرہوسٹس کو کمپنی کے راز افشاں کرنے پر یہ کہتے ہوئے نوکری نکال دیا کہ ایرینا بلوم نے کمپنی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایرینا کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے کہی گئی اچھی باتیں ایک طرح سے کمپنی کی تشہیر تھیں لیکن وہ بالکل نہیں سمجھ پا رہی ہیں کہ کمپنی نے انہیں اس معاملے پر کیوں نکالا۔

رپورٹ کے مطابق بہت سے لوگ پر ان کی حمایت میں بول رہے ہیں، جب کہ کچھ لوگ تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ ایرینا سے تعریف سن کر انہوں نے کمپنی میں نوکری کے لیے اپلائی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -