منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

طیارہ عملے نے مسافروں کا دل جیت لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے کے لیے آپ کے ہمیشہ کچھ نیا اور منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اس لمحے کو زندگی بھر کےلیے یادگار بنادیں لیکن اگر آسمانوں کی بلندی پر سفر کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کسی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کریں تو یقیناً وہ سفر یادگار ہوگا۔

ایسا ہی ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں جہاز کے عملے نے طیارے میں سوار دو بچیوں کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی اور تمام مسافروں نے عملے کے ساتھ ملکر سالگرہ کا گانا گایا۔

طیارے کے عملے کو جب پتہ چلا کہ جہاز میں ’سڈنی اور کلار‘ نامی جڑواں بچیاں سوار ہیں جو فلائٹ کے روز ہی چھ برس کی ہوئی ہیں تو انہوں نے بچیوں کے جنم دن پر کچھ منفرد کرنے کا سوچا۔

اسالگرہ کی مبارک باد دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کا عملہ تمام مسافروں سے گزارش کررہا ہے کہ وہ اپنی کھڑکیوں کے پردے بند کردیں اور نشست کے اوپر لگی لائٹس کھولیں اور ساتھ ساتھ سالگرہ کا گانا دہرائیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تمام مسافروں نے ایسا ہی کیا اور مشترکہ طور پر ’ہیپی برتھ ڈے ٹو یو‘ گاکر دونوں بچیوں کو جنم دن کے موقع پر ہدیہ تہنیت و تبریک پیش کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے جہاز کے عملے کے اس اقدام کو خوب سراہا اور ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں