منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

خلیجی ایئر لائنز کی جانب سے مسافروں کے لیے ریفنڈ اور ری بکنگ سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی (09 مارچ 2026): بین الاقوامی فضائی آپریشن میں خلل کے باعث متاثر ہونے والی ایئر لائنز نے ریفنڈ اور ری بکنگ سے متعلق ہدایات جاری کر دیں۔

مختلف ایئر لائنز نے مخصوص مدت کے دوران بغیر جرمانے کے ری بکنگ کی اجازت دے دی، امارات، فلائی دبئی اور اتحاد ایئرویز نے 28 فروری تک کی بکنگ والے ٹکٹس کو 31 مارچ تک ری بکنگ کی سہولت دے دی۔

ایئر عربیہ نے مسافروں کو 15 دن کے اندر مفت تاریخ تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے، اور کہا ہے کہ پرواز منسوخ ہونے کی صورت میں مسافر مکمل ریفنڈ کے لیے ویب سائٹ پر موجود فارم استعمال کریں۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کنفرم بکنگ کے بغیر ایئرپورٹ نہ جائیں، منسوخ شدہ پروازوں کے مسافر ایئرلائن یا اپنے ٹریول ایجنٹ سے براہ راست رابطہ کریں۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

ٹرانزٹ مسافروں کو صرف اسی صورت سفر کی اجازت ہوگی جب اگلی کنیکٹنگ فلائٹ آپریٹ کر رہی ہو، واضح رہے کہ ایک ہی ایئر لائن کے ذریعے کنیکٹنگ سفر کی صورت میں ری بکنگ کا انتظام عام طور پر ایئر لائن خود کرتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں