ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

جنگی صورتحال اور جیٹ فیول کی مہنگائی، ملکی اور بین الاقوامی فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(26 مارچ 2026): عالمی سطح پر جاری جنگی صورتحال کے پیش نظر جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ایئرلائنز نے اپنے کرایوں میں بھاری اضافہ کر دیا ہے۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام بڑے اسٹیشنز کے لیے فضائی سفر اب عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کا یکطرفہ کرایہ 40 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

لاہور اور اسلام آباد کے لیے ‘چانس سیٹس’ کے کرایوں میں 150 فیصد تک کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈومیسٹک اسٹیشنز کی چانس سیٹ کا یکطرفہ کرایہ 50 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

اس کے علاوہ غیر ملکی سفر بھی انتہائی مہنگا ہو چکا ہے؛ ٹورنٹو، پیرس اور مانچسٹر کے لیے اکنامی کلاس کا ایک ٹکٹ اب 3 لاکھ سے 7 لاکھ روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔

ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور آپریشنل اخراجات کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا تھا۔ اس صورتحال سے مسافروں، خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں