منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

پاکستان میں ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے کے باعث ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے کے باعث ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کیا ہے، ڈومیسٹک پروازوں پر 2800 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کراچی سے لاہور اسلام آباد اور دیگر اسٹیشن کے لے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے، بین الاقوامی پروازوں کے لیے 10 سے 28 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پاکستان سے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ملکوں کے لیے 15 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، پاکستان سے ٹورنٹو مانچسٹر کی پروازوں پر 28 ہزار روپے تک فی ٹکٹ اضافہ ہوا ہے۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق ٹورنٹو، مانچسٹر کی اکنامی کلاس کا یکطرفہ کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے کے بعد 342 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں