تازہ ترین

ایئرلائنز کی ٹکٹیں، کویت آنے کے خواہشمند مسافروں کیلئے نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا

کویت سٹی: کویت آنے کے خواہش مند مسافروں کے لیے ٹکٹوں کی عدم دستیابی کا نیا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک کویت آنے والے افراد کو ہوائی ٹکٹوں کی عدم دستبابی کا سامنا ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس مسئلے نے سیکڑوں مسافروں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ کویت آفس اور ٹریول ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین محمد المطیری کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک باالخصوص دبئی اور ترکی سے کویت آنے والوں کے لیے ٹکٹیں ختم ہوچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں مہینے کی 28 تاریخ تک ان ممالک کے لئے ہوائی ٹکٹ کی دستیابی مشکل ہے۔

محمد المطیری کا کہنا تھا کہ ہوائی ٹکٹوں کی خرید میں غیرمعمولی ٹرن آؤٹ دیکھا گیا جس کے بعد ٹیکٹیں نایاب ہوگئیں اور محدود نشستوں کے باعث تمام خواہش مند مسافروں کو کویت آنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جگہوں کی محدود فراہمی کی وجہ سے ایئرلائن سسٹم سخت دباؤ کا شکار ہے۔

Comments

- Advertisement -