The news is by your side.

Advertisement

ایئر پورٹس معاملات کی جانچ پڑتال کیلئے سول ایوی ایشن نے انسپکشن کمیٹی تشکیل دے دی

کراچی : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تمام ائر پورٹس کے معاملات کی جانچ پڑتال کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انسپکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔

دو رکنی انسپکشن ٹیم مختلف ایئرپورٹس کے دورے کرے گی اور تمام بڑے ایئرپورٹس پر کام کرنے والی ایجنسیز کسٹم، اے این ایف، ایف آئی اے، اے ایس ایف، اور دیگر اداروں کی کارکردگی رپورٹ بھی مرتب کرے گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف ایئرپورٹ پر مسافروں کی جانب وزیراعظم کے شکایت سیل پر اداروں سے متعلق مختلف شکایات موصول ہوئی تھیں۔

مسافروں کی شکایت کے ازالے کے لیے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے ایئرپورٹ منیجرز کو مکمل اختیارات بھی دیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق کمیٹی مختلف ایئرپورٹس کا سروے کرنے کے بعد آیا کون کون سے ادارے ایئرپورٹ منیجرز کے احکامات پر عمل نہیں کررہے ان کی تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

مذکورہ کمیٹی میں ڈائریکٹر پی این ڈی نادر شفیع ڈار اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ افسر طاہر سکندر شامل ہیں، ایئرپورٹ منیجرز کو ایئرپورٹس کا فعال سربراہ بنائے جانے پرعمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

عمل درآمد کے حوالے سے وزیراعظم انسپکشن کمیشن کی جانب سے سی اے اے سے بریفنگ طلب کی گئی ہے، وزیر اعظم ہاوس میں17 ستمبر کو بریفنگ سی اے اے کے نادرشفیع ڈار اورطاہرسکندر پرمبنی ٹیم دے گی۔

بریفنگ میں جاری احکامات پر عمل درآمد کے حوالے سے تمام ائر پورٹس پر کئے گئے اقدامات کی تفصیل شامل ہے۔

یاد رہے کہ یائرپورٹ منیجر کو کسٹم، اے این ایف، ایف آئی اے، اے ایس ایف کا فنکشل ہیڈ بنائے جانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے، ایئر پورٹ مینجر کی بطور فنکشنل ہیڈ تعیناتی کی منظوری وزیر اعظم کی جانب سے دی گئی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں