The news is by your side.

Advertisement

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور اے ایس ایف کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے آج اے ایس ایف کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔

رواں ماہ 8 فروری کو وزیر اعظم عمران خان نے نوشکی میں تعینات فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ایف سی اور رینجرز جوانوں کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ دہشت گردی کو ناکام بنانے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان کی فوج کے جوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج نے مشکل حالات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، فوج نے لوگوں کو دہشت گردی سے محفوظ کیا۔ قوم کو اعتماد ہے کہ کسی قسم کی دہشت گردی پاکستان میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔

وزیر اعظم نے ایف سی اور رینجرز جوانوں کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا دور ہے اس کا پورا علم ہے، بدقسمتی سے پوری دنیا میں مہنگائی کا سیلاب ہے، امریکا، برطانیہ میں بھی مہنگائی کی 40 سالہ ریکارڈ لہر آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی آمدن میں اضافہ کریں، جیسے جیسے آمدن بڑھے گی ہم تنخواہ دار طبقے کی آمدن بھی بڑھاتے جائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں