ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

تہران میں القدس ریلی پر فضائی حملہ، ملبہ لگنے سے خاتون شہید

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(13 مارچ 2026): ایرانی دارالحکومت تہران میں نکالی جانے والی عالمی یومِ القدس کی ریلی کے دوران فضائی حملے اور زوردار دھماکوں کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہو گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب القدس ڈے کے مرکزی مظاہرے کے قریب یکے بعد دیگرے کئی زوردار دھماکے سنے گئے۔ یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب ہزاروں کی تعداد میں شہری فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سڑکوں پر موجود تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضائی حملے کے نتیجے میں گرنے والے ٹکڑے (ملبہ) ریلی میں شریک ایک خاتون کو لگے، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکیں اور موقع پر ہی شہید ہوگئیں۔ ایرانی حکام کی جانب سے دھماکوں کی نوعیت اور حملے کے ماخذ کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تہران سمیت پورے ایران میں آج یومِ القدس کے حوالے سے بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جن میں حالیہ علاقائی کشیدگی کے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

دوسری جانب ایران کی قومی سلامتی کے رہنما اور سابق اسپیکر پارلیمنٹ علی لاریجانی نے یومِ القدس کی ریلیوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں دشمن کی بوکھلاہٹ اور کمزوری کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔

علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی یومِ القدس کے موقع پر نکالے جانے والے لاکھوں افراد کے مظاہروں اور عوامی طاقت کے خوف سے بوکھلا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی طاقت، بیداری اور ایرانی قوم کے غیر متزلزل قومی عزم کو سمجھنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔

ایرانی رہنما نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ نہتے مظاہرین کو نشانہ بنانا بہادری نہیں بلکہ یہ اسرائیل کی اپنی داخلی کمزوری اور شکست خوردہ ذہنیت کو واضح کر رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی سرزمین اور شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا اور ایسی ہر کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تہران میں القدس ریلی کے قریب ہونے والے دھماکوں اور حملوں کے بعد ایرانی قیادت کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں