پاکستان کے کامیاب ترین ٹینس کے کھلاڑی اعصام الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر کپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔
Pakistan’s legendary tennis player @aisamhqureshi fought back tears as he announced his retirement at Pakistan’s first-ever ATP Challenger tournament ✨
Former world No. 8 in doubles
US Open finalist (men’s doubles & mixed doubles, 2010)
Winner of 18 ATP titles pic.twitter.com/YC6k0ttMHT— Muneeb Farrukh (@Muneeb313_) November 25, 2025
اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ ملک کے معروف ٹینس اسٹار کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ ہوگا جس میں وہ مزمل مرتضیٰ کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
واضح رہے کہ ملک کے معروف ٹینس اسٹار نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔
اعصام الحق نے جونیئر کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینے کی ذمہ داری اٹھا لی
ٹینس اسٹار نے 18 اے ٹی پی ٹائٹلز میں فتح حاصل کی اور 2010 میں یو ایس اوپن مینز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں بھی پہنچ چکے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


