site
stats
کھیل

اعصام الحق کی جوڑی اے ٹی پی ورلڈ چیمپئن بن گئی

بیجنگ : پاکستانی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق کی جوڑی اے ٹی پی ورلڈ چیمپیئن شپ جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنر جوناتھن ارلک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے ٹی ورلڈ چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ہے۔

اے ٹی پی ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں اعصام الحق کی جوڑی کا مقابلہ برازیل کے مارسیلو ڈیمولائنر اور نیوزی لینڈ کے مارکوس ڈینیئل پر مشتمل جوڑی سے تھا۔

فائنل میں اعصام الحق اور ارلک کو پریشانی کا سامنا رہا اور پہلے سیٹ میں تین گیمز گنوائے اور 6-3 سے کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

تاہم دوسرے سیٹ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن ٹائی بریکر پر فتح نے پاکستانی اسٹار اور ان کے ساتھی کے قدم چومے جہاں انہوں نے 6-7 سے مقابلہ جیت کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اعصام الحق رواں سال شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے اپنے کیریئر کا 16واں اے ٹی پی ٹائٹل اور 2017 میں پانچواں ٹائٹل اپنے نام کیا ہے اور یہ پانچوں ٹائٹل انہوں نے مختلف پارٹنر کے ساتھ مل کر جیتے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top