تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’میرا دل تمھیں سالگرہ مبارک ہو‘

کراچی: پاکستانی اداکارہ عائشہ عقبہ ملک کی صاحبزادی ماہ نور ایک برس کی ہوگئیں۔

اداکارہ عائشہ عقبہ ملک نے بیٹی کی پہلی سالگرہ اپنے شوہر کے ساتھ گھر پر ہی منائی جس کی تصاویر انہوں نے سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر شیئر کی۔

عائشہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بیٹی سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’دس نومبر 2019 ایک ایسا دن تھا جس نے ہماری زندگیوں کو ہمیشہ کے لیے تبدیل کردیا‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرا دل میری جان تمھیں پہلی سالگرہ مبارک ہو‘۔

’تم نے ہماری زندگیوں کو جو خوشیاں دیں اُس کے لیے ہم تمھارے شکر گزار ہیں کیونکہ تمھاری پیدائش کے بعد ہمارا ہر لمحہ جادوئی سا ہوگیا ہے‘۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی تقریب میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی اور ان کے ہاں گزشتہ سال 10 نومبر کو 12 ربیع الاول کے دن بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا تھا۔

خیال رہے کہ عائشہ خان نے 19 برس قبل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، شادی کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -