site
stats
پاکستان

پی ایف اے کی ڈائریکٹرعائشہ ممتاز نے برطرفی کی افواہوں کی تردید کردی

برسلز/لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرعائشہ ممتازنے برطرفی سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے ایک عالمی کانفرنس کے سلسلے میں برسلزمیں موجود ہوں‘‘۔

اپنے ویڈیو پیٖغام میں محترمہ عائشہ ممتازنے سوشل میڈیا پران کی غیرموجودگی میں پھیلنے والی افواہوں پر افسوس کا اظہارکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مخصوص عناصرافواہیں پھیلا رہے ہیں کہ ایک مخصوص کمپنی پرچھاپے کے سبب مجھے برطرف کردیا گیا ہے حالانکہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے‘‘۔

Clarification by Director Operations Ms. Ayesha Mumtaz

Posted by Punjab Food Authority on Wednesday, November 11, 2015

عوام کومخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام جلد ہی انہیں ایک بارپھراسی اندازکام کرتے ہوئے دیکھیں گے‘‘۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی اطلاعات گردش کررہی تھیں کہ حمزہ شہباز کی ایک فیکٹری پرریڈ کرنے کی پاداش میں معطل کرکے اسلام آباد ٹرانسفرکردیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top