تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

یہ بچی کس پاکستانی اداکارہ کی بیٹی ہے؟

عوامی سطح پر مقبول شخصیات اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات کو تصاویر ، ویڈیوز کی صورت میں انٹرنیٹ پر شیئر کرتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر شیئر کیے جانے والے مواد کا مقصد مداحوں کو اپنے حوالے سے آگاہ رکھنا ہوتا ہے تاکہ وہ باخبر رہیں اور صورت حال کے بارے میں جان سکیں۔

جہاں تک مشہور شخصیات کا تعلق ہے تو وہ اپنے معمول زندگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کرتے ہیں مگر اُن میں سے کچھ ایسی شخصیات ایسی بھی ہیں جو اپنی اولاد اور خاندان کے حوالے سے بھی معلومات شیئر کرتے ہیں۔

اسی طرح اب پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سابق اداکارہ نے اپنی صاحبزادی کی ایک تصویر شیئر کی۔ اگر اداکارہ خود نہ بتاتیں تو کوئی بھی اس بچی کی والدہ کے بارے میں بتا نہیں سکتا تھا۔

اس بچی کا نام ماہ نور ہے جو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سابق اداکارہ عائشہ عقبہ ملک کی صاحبزادی ہے۔

عائشہ عقبہ ملک نے اپنی صاحبزادی کی نئی تصویر انسٹاگرام پر خود شیئر کی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔ واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی تقریب میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی اور ان کے ہاں 10 نومبر 2019 کو 12 ربیع الاول کے دن بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: ’میرا دل تمھیں سالگرہ مبارک ہو‘

گیارہ نومبر 2020 اور بارہ ربیع الاوّل کو عائشہ ملک نے اپنی صاحبزادی کی علیحدہ علیحدہ سالگرہ منائی، اس موقع پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جذباتی پیغام بھی جاری کیا تھا۔

عائشہ ملک نے اپنی صاحبزادی کو انٹرنیٹ کی دنیا سے دور رکھا اور وہ تصاویر شیئر کرنے سے گریز کرتی تھیں، گزشتہ برس انہوں نے ماہ نور کی تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا جسے مداحوں نے پسند کیا۔

سابق اداکارہ نے اب ماہ نور کی اُس وقت کی تصویر شیئر کی جب وہ 7 ماہ کی تھیں۔ انہوں نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ یہ ماہ نور کی ماضی کی تصویر ہے۔

خیال رہے کہ عائشہ خان نے 19 برس قبل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، شادی کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -