The news is by your side.

Advertisement

ایشوریا اور ابھیشک کے تعلق میں دراڑ؟

ایشوریا اور ابھیشک بچن کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ انہیں بالی وڈ کی کامیاب جوڑیوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے لیکن ایشوریا کی فلم سربجیت کے پریمیئر کے موقع پر ابھیشک نے ایشوریا کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا کہ سب حیران و پریشان رہ گئے۔

ایشوریا کی فلم سربجیت کے پریمیئر کے موقع پر پورا بچن خاندان آیا۔ اس موقع پر کچھ پرستاروں نے ایشوریا اور ابھیشک کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی فرمائش کی تو ابھیشک سنی ان سنی کر کے چلتے بنے اور ایشوریا انہیں شرمندگی سے پکارتی رہ گئیں۔

بعد ازاں جب فوٹوگرافرز نے جوڑے کی ساتھ تصویر کھینچنے کی فرمائش کی تو ایشوریا کھینچ کھانچ کر ابھیشک کو لے آئیں لیکن جب فوٹوگرافرز نے ایشوریا سے پوز دینے کی فرمائش کی تو ابھیشک کو شاید برا لگ گیا اور وہ ’آپ انہی کی فوٹو لے لیں‘ کہہ کر غصے میں جانے لگے۔ ایشوریا بھی پریشان ہو کر فوٹوگرافرز سے معذرت کر کے ان کے پیچھے پیچھے دوڑیں۔

ابھیشک اس سے قبل ہر موقع پر ایشوریا کو سپورٹ کرتے رہے ہیں لیکن فلم کے پریمیئر کے موقع پر ہونے والے اس واقعہ نے ان دونوں کے پرستاروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے کہ کہیں یہ جوڑا اپنی علیحدگی کی جانب تو نہیں بڑھ رہا؟

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں