منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ایشوریا سماجی رابطوں کی دنیا میں‌ داخل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور حسن کی سابق ملکہ ایشوریا رائے نے اپنی نجی زندگی سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور ابھیشیک بچن کی اہلیہ ایشوریا رائے نے خاموشی توڑتے ہوئے سماجی رابطے کی دنیا میں قدم رکھا اور انسٹاگرام پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ تشکیل دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کے انسٹا گرام پر موجود مداحوں کی دیرینہ خواہش تھی کہ ایشوریا رائے بچن جلد از جلد دیگر شوبز شخصیات کی طرح جلد از جلد سماجی دنیا کا حصہ بن جائیں تاکہ وہ آسانی کے ساتھ رابطہ رکھ سکیں۔

- Advertisement -

‘سوشل میڈیا لوگوں کو سست بنا رہا ہے’

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک نظر آتی ہیں تاکہ وہ اپنی ماضی، حالیہ اور مستقبل کی اپ ڈیٹس شیئر کرسکیں۔

مزید پڑھیں: ایشوریا میری والدہ ہیں، 29 سالہ دعوے دار بیٹا سامنے آگیا

شوبز شخصیات کی جانب سے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔ کسی بھی اداکار یا معروف شخصیت کی سوشل میڈیا پوسٹ کو مداح اس انداز سے سرہاتے ہیں کہ بعض اوقات وہ چیز یا تصویر  اس قدر وائرل ہوتی ہے کہ کروڑوں لوگ اس تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔

سابق ملکہ حسن نے انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ کا نام aishwaryaraibachchan_arb رکھا تاہم انہوں نے ابھی تک اپنی کوئی تصویر شیئر نہیں کی اُس کے باوجود اُن کے فالورز کی تعداد 75 ہزار سے زائد ہوچکی۔ بھارتی میڈیا نے  امکان ظاہر کیا ہے کہ ایشوریا کینزفیسٹول کے دوران ایشوریا اپنی نئی تصاویر مداحواں کے ساتھ شیئر کریں۔

واضح رہے کہ ایشوریا نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، وہ زمانہ طالب علمی سے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں جس کے بعد انہیں کالج میں پڑھانے والے ٹیچر نے فوٹو شوٹ کروانے کا مشورہ دیا۔

ٹیچر کی بات ماننا ایشوریا کے لیے سود مند ثابت ہوا کیونکہ کالج کے جریدے میں شائع ہونے والی تصاویر کی وجہ سے وہ بے حد مشہور ہوئیں اور پھر انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریا سے متعلق کالج دوست کے دلچسپ انکشافات

ماڈلنگ کی دنیا ایشوریا کے لیے کامیاب ثابت ہوئی انہوں نے 1994 میں عالمی مقابلہ حسن جیت کر دنیا کی خوبصورت خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا اور پھر  1999 میں بالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری دی، شوبز کی دنیا میں قدم رکھتے ہی ایشوریا بالی ووڈ ڈائریکٹرز کی نظروں میں آگئیں اور پھر انہوں نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دبنگ خان کے ساتھ معاشقانے 2002 تک میڈیا کی زینت بنے رہے تاہم 2007 میں وہ امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بند گئیں جس کے بعد تمام قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا۔ بالی ووڈ اداکارہ نے فلم دیوداس، جودا اکبر، ہم کسی سے کم نہیں، دل کا رشتہ، کچھ نہ کہو میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر فلمی ایوارڈ اپنے نام کیے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں