ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکارہ اور بچن گھرانے کی پہچان ایشو ریا رائے دبنگ خان کو سفیر مقرر کئے جانے کےحق میں بول پڑیں۔
بھارتی اداکار سلمان خان کو خیر سگالی کے تحت اولمپک کھیلوں کا سفیر مقرر کئے جانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔بلآخر انکی سابقہ محبت سے یہ تنقید برداشت نہیں ہوئی اور کھل کر دبنگ خان کے حق میں بیان دے ڈالا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ریو اولمپک میں بھارت کی نمائندگی کے اعلان کے بعد سے بعض حلقوں کی جانب سے اس فیصلے پر مختلف حلقوں کی جانب سے مستقل شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے، تنقید کرنے والوں فنکار و دیگر افراد شامل تھے ۔
جبکہ کچھ افراد کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دبنگ خان کی حمایت کا بھی اعلان کیا گیا ۔ دوسری طرف معروف حسینہ ایشوریا رائے نے کھل کر سلمان خان کی حمایت میں بیان دے دیا اور اس فیصلے پر تنقید کرنے والے افراد کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔
اس موقع پر بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو اولمپک سفیر مقرر کرنا اچھا فیصلہ ہے ۔ جو شخص محنت کرے اسے ملک کی طرف سے اعزاز دیا جانا چاہیے ۔
واضح رہے ماضی میں ایشوریا رائے اور دبنگ خان کے درمیان رومانوی رشتہ تھا ۔