ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

نوازشریف پیپلزپارٹی سے مدد کی امید نہ رکھیں، اعتزازاحسن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ نااہل شخص کو پارٹی کی صدارت کا حق نہیں ملنا چاہیے، نوازشریف اب پیپلزپارٹی سے مدد کی ہرگز امید نہ رکھیں، پی پی نے ماضی میں نوازشریف کو بچایا، انہوں نے جو کیا سب کے سامنے ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ماضی میں نوازشریف نے پی پی سے اچھا سلوک نہیں کیا، ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کےخلاف بھرپور مہم چلائی، نوازشریف کو لے کر ہمارا تجربہ بہت تلخ رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آصف زرداری سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا، خورشید شاہ کے ذریعے پی پی سے رابطوں کے دروازے کھلےہیں، خورشید شاہ اصولوں پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔

اعتزاز احسن نے واضح کیا کہ رابطوں کانتیجہ یہ ہی نکلےگا کہ ہم پارٹی پالیسی کےمطابق چلیں گے، حلقہ بندیوں کی ترمیم کی حمایت کا مطلب نوازشریف کی مدد نہیں، اس معاملے پر حکومت کے ساتھ اتفاق ہوسکتا ہے، نوازشریف کاخود کونظریہ کہنا محض پاگل پن ہے۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز سمجھ چکے ہیں کہ اب عدالت سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ان کو پتہ ہے کہ عدالت سے صرف سزا ہی ملےگی، خدشہ ہے کہ نوازشریف اشارہ ملنے پرپھرسب کچھ چھوڑچھاڑکربیرون ملک بھاگ جائیں گے، اسی لئے عدالت کے خلاف نوازشریف اور مریم سے زیادہ سخت زبان اور کوئی استعمال نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھوکہ دہی کے بغیر شریف خاندان چل ہی نہیں سکتا، نوازشریف کا نظریہ ہے کہ جتنی ہوسکے دولت بناؤ، ان کا نظریہ کمزور کو دبانا اور طاقتور سے دبنا ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ نااہل شخص کو پارٹی صدارت کا حق نہیں ہوناچاہیے، نئے قانون کے بعد تو چور،ڈاکو بھی پارٹی کا صدر بن سکتا ہے، ایساشخص پارلیمنٹ سے باہر بیٹھ کر ممبران کو کنٹرول کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کا ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کاامکان بہت کم ہے، لندن فلیٹس کی خریداری کیلےمنی ٹریل دینے کیلئے موقع پرموقع دیا گیا لیکن شریف خاندان مشکوک قطری شہزادے کاخط اورجعلی کیلبری فونٹ دستاویزات ہی پیش کر پایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں