اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

’’ایچی سن‘‘ لیول کے بوائز اینڈ گرلز اسکول قائم کرنے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (14 جولائی 2026): پنجاب کے معروف ترین تعلیمی ادارے ایچی سن کالج کے لیول کے بوائز اینڈ گرلز اسکول قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے معروف ترین تعلیمی ایچی سن کالج کے لیول پر صوبے بھر میں بوائز اینڈ گرلز اسکول قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں پہلا اسکول وحدت روڈ لاہور پر ’’مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ‘‘ قائم کیا جائے گا۔ اس سینٹر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپورٹس ہال، ہاکی اور کرکٹ اسٹیڈیم بنیں گے۔

اس کے علاوہ طلبہ کیلیے گھڑ سواری ،سوئمنگ پول بھی ہوں گے۔ مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ میں 5 ہزار طلبہ اور 5 ہزار طالبات داخلہ لے سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دی۔

اہم ترین

الفت مغل
الفت مغل
الفت مغل اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ رپورٹر ہیں

مزید خبریں