اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم قائد نے سنگین غداری کی ہے، اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینٹ میں قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم قائد نے سنگین غداری کی ہے، ان کے خلاف ارٹیکل 6لاگو ہونا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ایم کیو ایم قائد نے نام لے کر تین ٹی وی چینلز پر حملہ کر نے کا کہا، انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو کچھ ہوا اس کے ذمے دار الطاف حسین ہیں۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے سندھ سیکرٹریٹ کو بھی بند کر نے کی ہدایت کی، اردو بولنے والے شائستہ اور محب وطن ہیں انہیں ایم کیو ایم سے دوری اختیار کر لینی چاہیئے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ یہ سپریم کورٹ پر حملے سے زیادہ سنگین معاملہ ہے، ویڈیو میں جن مجرموں کی شناخت ہوئی، ان کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے۔


 

مزید پڑھیں : کراچی: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ


 

یاد رہے کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد ڈنڈے اٹھائے کارکن زینب مارکیٹ کے قریب اے آروائی کے بیورو آفس پر جمع ہوئے اور پتھراؤ کرکے شیشے توڑ ڈالے اور پھر بے قابو ہجوم دروازہ توڑ کر دفتر میں گھس گیا، اے آر وائی کے دفتر میں پہلے خواتین داخل ہوئیں اور ان کے پیچھے دیگر مسلح افراد آگئے، غنڈوں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، کمپیوٹر توڑ ڈالے اور گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں