تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

‘شہباز نواز شریف کے لیے قربانی کا بکرا ہے’

لاہور: سینئر سیاست دان اعتزاز احسن نے شہباز شریف کو نواز شریف کے لیے قربانی کا بکرا قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر اعتزاز احسن نے ایک بیان میں کہا کہ شکاری بکرا باندھ کر شیر کو لالچ دیتا ہے، جیسے ہی شیر بکرے کو کھانے آتا ہے شکاری اس کا شکار کر لیتا ہے، اسی طرح نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کے لیے شہباز شریف کو آگے رکھا ہوا ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا نواز شریف گھات لگا کر بیٹھے ہیں، اور شہباز شریف کو بہ طور چارہ ڈالا ہوا ہے، گولی شکار کو لگے یا شہباز کو، نواز شریف کو کوئی پرواہ نہیں۔

اعتزاز احسن کے مطابق ن لیگ میں اس بات پر شدید اختلاف ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف بنےگا یا مریم نواز۔

انھوں نے کہا حکومت میں اگر صلاحیت کا فقدان ہے تو اپوزیشن بھی ایسی ہی ہے، نواز شریف تب واپس آئیں گے جب انھیں قید سے مکمل تحفظ دیا جائے گا، وہ قید کو برداشت ہی نہیں کر سکتے۔

سپریم کورٹ میں اعتزاز احسن کے بھنگ سے متعلق واقعے پر قہقے

اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف بغیر ڈیل کے واپس نہیں آئیں گے، لیکن شریف خاندان کے ساتھ ڈیل یا این آر او کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سب کچھ اس بات پر لگا ہوا ہے کہ شریف خاندان کو این آر او نہیں دیں گے، اگر ڈیل نہ ہوئی تو نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیں گے، آئے تو جیل جائیں گے۔

Comments

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں