تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

خطے کی ہیئت تبدیل کرنے کی سازش ہورہی ہے، پاکستانی ایٹمی پروگرام نشانہ ہے: اعتراز احسن

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتراز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیانیے پر بھارت میں ڈھول بج رہے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا بیانیہ بڑا واضح ہے، جس پر بھارت میں‌ جشن بپا ہے، پاکستان کے لئے ہمدردی رکھنے والے بھارتی سیاست دانوں کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے.

[bs-quote quote=”شہبازشریف کہتے ہیں کہ میرا بھائی ایسی کوئی بات کر ہی نہیں سکتا، نوازشریف کہتے ہیں کہ میں نے جو کہا وہ درست کہا اس پر کمیشن بنایا جائے، نوازشریف مسئلے کو مزید الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں” style=”style-14″ align=”right” author_name=”اعتراز احسن” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/05/Aitezaz-60×60.jpg”][/bs-quote]

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا متنازع بیان ایک سنگین الزام ہے، نوازشریف کو عدالت سے سزا ہونے جارہی ہے، کیوں‌ کہ یہ اپنا دفاع نہیں کرسکے.

انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے بیان حلفا دیا، تو اس پر جرح ہوگی، مریم نواز سے بھی ان کے بیانات پر جرح ہوگی، نوازشریف نے اسمبلی میں جو مؤقف رکھا، اسے ثابت کرنا ہوگا.

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز کو منی ٹریل دینا پڑے گی، نوازشریف کی سزاؤں میں جائیدادیں بھی ضبط ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاست پاکستان کی سطح پر کھیلی جارہی ہے، دوسری ہائر لیول پر عالمی سطح‌ پر ہورہی ہے، امریکا، برطانیہ، چین، مودی بھی اس سیاست میں شامل ہیں، لگتا ہے کہ نوازشریف کو بھی اس سیاست میں ان کے مؤقف پر شامل کیاگیا ہے.  

اعتراز احسن نے کہا کہ نوازشریف جس خلائی مخلوق کی بات کرتے ہیں، وہ پاکستان نہیں کہیں باہرہے، خطےکی ہیئت تبدیل کرنے کی سیاست اوپرسے ہورہی ہے، باہرکی خلائی طاقت کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پرنظرہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سخت اقدام سے پہلے رائےعامہ ہموارکی جارہی ہے،  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کااجلاس ہونے والا ہے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو دہشت گردی کا سہولت کار قرار دیا تو پوری دنیا کے لئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کہتے ہیں کہ میرا بھائی ایسی کوئی بات کر ہی نہیں سکتا، نوازشریف کہتے ہیں کہ میں نے جو کہا وہ درست کہا اس پر کمیشن بنایا جائے، نوازشریف مسئلے کو مزید الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں.

اعتراز احسن نے کہا کہ نوازشریف گریز کے بجائے مزید سخت بیانات دیتے جارہے ہیں، وہ کہتے ہیں‌ کہ سرل المیڈا نے جو لکھا ہے وہ درست ہے.


نوازشریف متنازع بیان: اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست قابل سماعت قرار


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -