تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

’ن لیگ اپوزیشن کو نقصان پہنچائے گی‘

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز اپوزیشن کو نقصان پہنچائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف لندن گئے اور چار سال سے بیٹھے ہوئے ہیں، ان کے علاج کی کوئی معتبر رپورٹ نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے لگ رہا ہے کہ وزیراعظم اکثریت سے محروم ہوگئے ہیں، اتحادی خود کو آزاد محسوس کررہے ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا پانچ ووٹ ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں ان کی باتوں سے اتحادیوں کو تکلیف پہنچی ہے۔

مزید پڑھیں: ووٹ دینے سے قبل کوئی رکن نااہل نہیں ہوسکتا، اعتزاز احسن

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ عمران خان الیکشن مہم کے لیے نکلے ہیں، انہوں ںے سوچ لیا ہے کہ ان کا اہم پوائنٹ کرپشن ہے، عمران خان کی کوشش ہے کہ کرپشن کی بات کرلو لوگ مہنگائی بھول جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد پاس ہوئی تو میں سمجھتا ہوں عمران خان خوش قسمت ہیں، مہنگائی و بیروزگاری کا پہاڑ آنے والے وزیراعظم پر پڑے گا اور آئندہ حکومت سلیکٹڈ نہیں ہوگی۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ منحرک رکن کو لوٹا نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے، ووٹ پارٹی کا ہے یا ممبر کا اس کے درمیان باریک لکیر ہے، میری ذاتی رائے میں ووٹ ممبر کا اپنا حق ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -