اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے ن لیگ اور پی پی کی قربتوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اعتراز احسن نے ایک جانب جہاں پارٹی چھوڑنے کی تردید کی ہے، وہیں بلاول بھٹو اور نواز شریف کی ملاقات سے متعلق اندیشے بھی ظاہر کیے۔
[bs-quote quote=” پارٹی نہیں چھوڑ رہا، اختلافات ہوتے ہیں، ہم انھیں پارٹی کے اندر ہی نمٹاتے ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”اعتزاز احسن”][/bs-quote]
انھوں نے کہا کہ میں پارٹی نہیں چھوڑ رہا، اختلافات ہوتے ہیں، ہم انھیں پارٹی کے اندر ہی نمٹاتے ہیں۔
اعتراز احسن کے بہ قول انھوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ بلاول بھٹو کو نواز شریف سے جا کر نہیں ملنا چاہیے تھا، قیدی کا حال پوچھنا اچھی بات ہے۔ البتہ میں اس مفاہمت سے زیادہ مطمئن نہیں، یہ چلے گی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کمزور ہوتی ہے، تو پاؤں پکڑتی ہے، اقتدار میں آتی ہے، تو گلا پکڑ لیتی ہے، نواز شریف خود اپنا علاج نہیں کروا رہے۔ ذمے داری ان پر عائد ہوتی ہے۔
اس موقع پر انھوں نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا اور کہا کہ وہ پارٹی کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی تھی، جس کے بعد انھوں نے نواز شریف کے حق میں بیان بھی دیا۔