اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

اعتزاز احسن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کے معترف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا موٹرسائیکل سواروں کیلئے علیحدہ سڑک اور دوسرا بسنت کی بحالی قابل تحسین ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارگردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسنت کی بحالی ایک اچھا اور مثبت قدم ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بسنت ہمیں مہذب بنانے کی کوشش ہے، میں نے وزیراعلیٰ مریم نوازکی صرف 2 معاملات میں تعریف کی جن میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے علیحدہ سڑک اور بسنت کی بحالی شامل ہیں۔

معروف قانون دان نے کہا کہ لاہور میں سگنل فری سڑکوں کے باعث عام سواری کا تصور ختم ہو چکا ہے اور پیدل چلنے والوں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں، جبکہ موٹرسائیکل سواروں کے لیے علیحدہ سڑک بنانے سے انہیں تحفظ ملا ہے۔

انہوں نے پنجاب حکومت کی بسنت کے دوران پتنگوں پر پابندی کو کمزوری کی علامت قرار دیا اور کہا کہ اس معاملے کو بہتر انداز میں ریگولیٹ کیا جانا چاہیے تھا۔

سینئر رہنما پیپلز پارٹی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت ملک میں مکمل حکومت نہیں بلکہ ایک سیاسی ارینجمنٹ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں