تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

’ٹکٹ چلا ہے‘ بیان پر مریم نواز نااہل ہوسکتی ہیں، اعتزاز احسن

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ٹکٹ چلا ہے کا بیان دینے پر مریم نواز نااہل ہوسکتی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز کا بیان کہ نوٹ نہیں چلا ٹکٹ چلا ہے کرپشن کے زمرے میں آتا ہے، ٹکٹ چلی ہے تو یہ بھی مجرمانہ فعل ہے نااہلی کے زمرے میں آتا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز کا ٹکٹ چلنے کا بیان لالچ کے زمرے میں آتا ہے، ان کا یہ بیان الیکشن کمیشن میں لے جایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مریم نواز کے بیان کو الیکشن کمیشن میں لے جاسکتی ہے، میری نظر میں یہ خطرناک معاملہ ہے جس پر نااہلی ہوسکتی ہے۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ علی حیدر گیلانی ٹیپ کی جو بھی ملکیت لے وہ الیکشن کمیشن میں پیش کرسکتا ہے، ملکیت لینے والے کو ٹیپ کیوں بنائی ارادہ بتانا ہوگا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی ٹیپ پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تو ایکشن بھی لینا ہوگا، سینیٹ الیکشن پر ٹیپ سے کیا اثر پڑتا ہے یہ کہنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدر گیلانی نے پریس کانفرنس میں جو باتیں کی ثابت کرنا پڑتا، ٹیپ پوری آگئی لیکن یہ دیکھنا ہوگا کس ارادے سے بنائی گئی، ٹیپ میں صورت حال واضح ہورہی ہے جو خطرناک ہے۔

Comments

- Advertisement -