تازہ ترین

’علیشبہ چھوٹی ڈبی میں بڑا پٹاخہ‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں علیشبہ منفی کردار نبھانے والی اداکارہ عائزہ اعوان نے نئی تصاویر شیئر کردیں۔

اداکارہ عائزہ اعوان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ مشرقی لباس میں نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں اور مداح بھی ان کی تعریف کررہے ہیں۔

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ مزاحیہ کیپشن لکھا کہ ’یہ ہیں علیشبہ چھوٹی ڈبی میں بڑا پٹاخہ۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

عائزہ نے علیشبہ کو پٹاخہ اس لیے کہا کہ وہ ڈرامے میں منفی کردار نبھا رہی ہیں اور آئے روز اپنے شوہر یاسر (نور الحسن) اور ان کے گھر والوں کو کسی نہ کسی بات کا ایشو بنا کر تنگ کرتی رہتی ہیں۔

مداح بھی اداکارہ کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ گڑیا ہیں ماشا اللہ۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

ایک اور صارف نے کہا کہ ’آپ کے ڈرامے سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور آپ نے اس میں کمال کی اداکاری کی ہے۔‘

ایک تیسرے صارف نے بھی ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ ڈرامے میں سپر ڈوپر پٹاخہ ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

واضح رہے کہ عائزہ اعوان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

Comments

- Advertisement -