تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عائزہ اعوان نے خوشگوار زندگی کا راز بتادیا

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے خوشگوار زندگی کا راز بتادیا۔

اداکارہ عائزہ اعوان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

عائزہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’لوگوں نے کم ہی توقع رکھیں اپنے آپ سے بہت توقعات رکھیں یہی ایک خوشگوار زندگی کا راز ہے۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

عائزہ اعوان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ عائزہ اعوان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں علیشبہ نامی لڑکی کا منفی کردار نبھایا تھا، ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

ڈرامہ سیریل یہ نہ تھی ہماری قسمت کی دیگر کاسٹ میں منیب بٹ، نور الحسن، حرا مانی ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -