اداکار عمر شہزاد نے مذاق میں کہا کہ عائزہ اعوان کو ’سلامی‘ کا نہیں پتا اسی لیے شادی میں نہیں بلایا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مداوا‘ کے مرکزی کردار عائزہ اعوان اور عمر شہزاد نے حسن چوہدری کے شو ’بز‘ میں شرکت کی۔
عائزہ اعوان نے کہا کہ انہوں نے مجھے شادی میں نہیں بلایا، میزبان نے کہا کہ لیکن آپ کو سلامی دینی چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ سلامی یہ کیا ہوتی ہے؟ عمر شہزاد نے پوچھا کہ آپ کو سلامی کا نہیں پتا؟ جواب میں اداکارہ ہاتھ ملانے لگ گئیں۔
عمر شہزاد نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سلامی کا نہیں پتا اسی لیے آپ کو شادی میں نہیں بلایا۔
اداکار نے کہا کہ دراصل شادی میں، میں نے بہت سارے لوگوں کو بلانا بھول گیا جس پر میں معذرت بھی کرتا ہوں، اداکارہ نے کہا کہ مجھے لوگوں کا نہیں پتا اپنا معلوم ہے کہ آپ نے مجھے نہیں بلایا۔
ایک سوال کے جواب میں عمر نے کہا کہ ابھی ہمارے ڈرامے کی شوٹنگ چل رہی ہے اور ہماری کردار کو لے کر بھی اکثر بحث ہوجاتی ہے۔
اداکار نے کہا کہ مجھے عائزہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا، آپ کے ساتھ ایک ساتھی اداکار کا اچھا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، جس کے ساتھ بونڈ اور وائب ہو۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ہر کسی سے خود سے دوستی نہیں کرتی، عمر کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا یہ بہت پرسکون رہتے ہیں ان کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی۔


