ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

عائزہ اعوان کی خوبصورتی نے مداحوں کو سحر میں جکڑ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے سرخ ساڑھی میں ملبوس تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ اعوان نے تازہ ترین ریل اور کچھ دلکش تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سرخ ساڑھی زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ریل میں یاریاں ٹو کا گانا ’اونچی اونچی دیواریں‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

عائزہ نے ساڑھی کے ساتھ سنہری چوڑیوں اور سینڈل کا انتخاب کیا، انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر اور ریل شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی عائزہ اعوان نے اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

عائزہ آخری بار ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں ادکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی کاسٹ میں شہزاد شیخ اور سونیا حسین ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں