ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

عائزہ اعوان انسٹاگرام پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں منفی کردار نبھانے والی اداکارہ عائزہ اعوان نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں عائزہ اعوان نے سوئٹر اور جینز زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے سوالیہ انداز میں کیپشن لکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

اداکارہ نے لکھا کہ ’کیا آپ آگ چاہتے ہیں؟ معاف کیجئے گا میری خاصیت ’برف‘ ہے۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کو پسند کررہے ہیں۔

انسٹاگرام پر عائزہ اعوان کے فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ وہ 18 صارفین کو فالو کررہی ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں کہ اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی عائزہ نے نیدرلینڈز سے سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں