کراچی: پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے اداکار جوڑے عائزہ خان اور دانش تیمور کے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان 2014 میں ازدواجی بندھن میں بندھے جس کے بعد اُن کے گھر ایک بیٹی کی آمد ہوئی جس کا نام اداکار جوڑے نے حورین رکھا۔
ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے اداکار جوڑے کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹے کی پیدائش ہوئی تو عائزہ خان نے اس بات کی اطلاع مداحوں کو بذریعہ سوشل میڈیا دی۔
اداکارہ عائزہ خان نے ایک روز قبل اپنے بیٹے کی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں انہوں نے بچے کا نام ’محمد ریان‘ بتایا۔
علاوہ ازیں عائزہ نے 7 نومبر کو اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ ’اُن کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے‘۔