جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

امریکا ایران میں وینزویلا طرز پر بھی کارروائی کرسکتا ہے ، اعزاز احمد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا ایران میں وینزویلا طرز پر بھی کارروائی کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کے لیے خطے میں اب ایران ہی سب سے بڑا چیلنج رہ گیا ہے۔

ایران کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ پرامید ہیں کہ جلد ہی اپنے ملک کی داخلی صورتحال پر قابو پا لیں گے۔

اعزاز احمد چوہدری نے واضح کیا کہ امریکا ایران کے لیے مسائل پیدا تو کر سکتا ہے، لیکن براہِ راست رجیم چینج ممکن نہیں، امریکہ کی کوشش زیادہ تر یہ ہوگی کہ ایران اپنے مسائل میں خود پھنس جائے، اور وہ بڑے اقدامات اٹھانے کے بجائے دیکھتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران میں وینزویلا طرز پر بھی کارروائی کرسکتا ہے ، تاہم اگر امریکہ یا اسرائیل کوئی بڑا قدم اٹھائیں تو ایرانی حکومت مضبوط ہو سکتی ہے۔

سابق سیکریٹری خارجہ نے زور دیا کہ ایران کو سب سے پہلے مقامی سطح پر اپنے مسائل پر قابو پانا ہوگا تاکہ بین الاقوامی دباؤ کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں