جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اہم ترین دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (01 جنوری 2026): ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا اہم ترین دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

آئندہ 10 سال میں 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی پروگرام کے سلسلے میں پاکستان کے ساتھ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اسلام آباد پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کے صدر 4 فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے، اور اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران پاکستان میں معاشی اصلاحات اور بھارت کے ساتھ جاری آبی تنازعے پر بات چیت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجے بنگا کی وزیر اعظم، ڈپٹی وزیر اعظم، وزیر خزانہ، توانائی، اقتصادی امور حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں، ورلڈ بینک کے صدر کو معاشی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات سے آگاہ کیا جائے گا۔

امریکا، سعودی عرب اور برطانیہ کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی بینک کے ساتھ دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد میں اہم پیش رفت متوقع ہے، ورلڈ بینک اس فریم ورک کے تحت 2035 تک پاکستان کو 20 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں