تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

’وجے سالگاؤنکر اپنے خاندان کے ساتھ واپس آگئے‘

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی بلاک بسٹر فلم دریشم کے ری میک ’دریشم ٹو‘ کا ٹیزر آتے ہی چھا گیا۔

دریشم میں اجے دیوگن، تبو، شریا سارن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا کہ جس میں اجے کو ان پڑھ دکھایا گیا ہے اور پولیس افسر (تبو) کا بیٹا وجے سالگاؤنکر (اجے) کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا ہے جس کا بدلہ لیتے ہوئے وہ ان کے بیٹے کو قتل کردیتے ہیں اور لاش کو ٹھکانے لگادیتے ہیں۔

پولیس اجے اور ان کے اہلخانہ کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کرتی ہیں لیکن ہر طرح کے تشدد کے باوجود سب ہی ایک بیان دیتے ہیں اور آخر میں یہ دکھایا گیا کہ اجے کو رہا کردیا جاتا ہے۔

اب بلاک بسٹر فلم ’دریشم ٹو‘ کا ٹیزر ریلیز کیا گیا جس میں پہلی فلم کے کچھ حصے دکھائے گئے ہیں کہ اجے دیوگن کس طرح پولیس کو چمکا دیتے ہیں اور پوری فیملی کو لے کر دوسرے شہر جاتے ہیں پھر اگلے ہی روز واپس آجاتے ہیں۔

ٹیزر کے آخر میں اجے دیوگن کو اعتراف جرم کرتے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اجے دیوگن نے فلم کا پوسٹر ریلیز کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا انہوں نے ناظرین کو ٹیزر کی تاریخ کی یاد دہانی کرواتے ہوئے لکھا تھا کہ وجے سالگاؤنکر اپنے خاندان کے ساتھ واپس آگئے ہیں۔

نشی کانت کامت کی ہدایت میں بنی فلم دریشم ٹو میں اجے دیوگن کے ساتھ اداکارہ شریا سرن، تبو اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جبکہ اکشے کھنہ بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔

اجے کی سسپنس سے بھرپور فلم رواں سال 18 نومبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

Comments

- Advertisement -