امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری ریٹائر ہوگئے، ملازمت میں توسیع کا امکان Ajaz Chaudhry
The news is by your side.

Advertisement

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری ریٹائر ہوگئے، ملازمت میں توسیع کا امکان

واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے نمایندے جہاںزیب علی کے مطابق امریکا میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے۔ پاکستانی سفیرعہدے کی میعاد میں توسیع  کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔

سفارتی ذرایع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکومتی حلقوں میں اعزازچوہدری کی ملازمت میں توسیع کا معاملہ زیرغورہے، جس کے پیش نظر انھوں نے امریکا جانے کا ارادہ ملتوی کردیا ہے۔ مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن تک اعزاز چوہدری پاکستان میں رہیں گے۔


امریکہ سےبرابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں‘ اعزاز چوہدری


یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اعزاز چوہدری کو دو سال کی توسیع دینے کا یقین دلایا تھا، البتہ نواز شریف کی نااہلی کے باعث اعزاز چوہدری کی توسیع کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے اعزاز چوہدری کو فروری 2017 میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔ انھوں نے اپنی ذمے داریاں مارچ میں سنبھالیں۔


امداد روکنے سے معاملات میں بہتری نہیں آئے گی، اعزاز چوہدری


اس سے قبل اعزاز چوہدری سیکریٹری خارجہ کی ذمے داریاں ادا کررہے تھے، ان کی پاکستانی سفیر تعیناتی کے بعد تہمینہ جنجوعہ کو سیکریٹری خارجہ مقرر کیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں