جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

غزہ میں بھوک سے بلکتے فلسطینیوں پر امریکی یہودی بھی بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں بھوک سے بلکتے بچوں اور قحط کی خوفناک صورتحال پر امریکی یہودی بھی بول پڑے۔

امریکی یہودی کمیٹی نے ردعمل میں کہا ہے کہ بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے ہر ضرورت مند کو بروقت اور محفوظ امداد ملنی چاہیے۔

امریکی رکن کانگریس رینڈی فائن نے بیان دیا تھا یرغمالی رہا کرو ورنہ بھوک سے مرو۔۔

یہودی کمیٹی نے بیان میں کہا کہ انسانی امداد پر سیاست یا سزا دینا اخلاقی طور پر ناقابل قبول ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں کمیٹی نے کہا کہ غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو کم تر نہیں لینا چاہیے، خاص طور پر حکومت کی اعلیٰ ترین سطح پر موجود افراد کو۔۔ ان تمام لوگوں کو جو انسانی امداد کی ضرورت ہے اسے فوری اور محفوظ طریقے سے حاصل کرنا چاہیے ہمارے لیڈروں کو سیاسی پوائنٹ اسکور کرنے پر کم اور اپنے کام کرنے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔

نسل کشی کی پالیسی پر گامزن اسرائیل کی جانب سے امداد روکنے سے غزہ میں بھوک سے شہید ہونے والوں کی تعداد 111 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں فاقہ کشی و غذائی قلت سے 10 فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے باعث اجتماعی قحط پر 100 سے زائد این جی اوز نے انتباہ جاری کرتے ہوئے عالمی برداری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ انسانی حقوق تنظیموں کا کہنا ہے کہ فوری اور مستقل جنگ بندی کی جائے اور امداد پر پابندیاں ہٹائی جائیں۔

مرسی کور، ایم ایس ایف، نارویجن رفیوجی کونسل سمیت 109 تنظیموں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امدادی کارکن خود قطاروں میں کھڑے ہو کر خوراک لینے پر مجبور ہو گئے، اسرائیل کی مکمل ناکہ بندی نے غزہ میں قحط، افراتفری اور موت کو جنم دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں