بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

اجیت پوار کی آخری رسومات، چور 30 لاکھ کے زیورات لے اُڑے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے سیاستدان اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی آخری رسومات کے دوران تقریباً چور 30 لاکھ بھارتی روپے مالیت کے سونے کے زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اجیت پوار کے جنازے میں شرکت کے لیے مہاراشٹر بھر سے لاکھوں افراد بارامتی آئے تھے، جہاں ایک وسیع میدان میں آخری رسومات کا سلسلہ جاری تھی، اسی دوران چوروں کے ایک منظم گروہ نے سوگواروں کو نشانہ بنایا۔

مقامی پولیس کے مطابق آدھا درجن سے زائد چین اسنیچرز پر مشتمل ایک گینگ نے ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سونے کی چینیں، دیگر زیورات اور نقدی چوری کی۔ اگرچہ موقع پر امن و امان کی نگرانی کے لیے تقریباً 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے، اس کے باوجود چوروں نے اپنی کارروائیاں انجام دیں۔

بعض مشتبہ چوروں کو عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جس کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اب تک تقریباً 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اجیت پوار ممبئی سے بارامتی جانے کے لئے طیارے میں سوار ہوئے تھے، انہیں لے جانے والا لیئر جیٹ 45 طیارہ بارامتی ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کر گیا تھا۔ اس حادثے میں ان کے سیکیورٹی اہلکار اور عملے کے دیگر افراد بھی لقمہ اجل بن گئے تھے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے طیارہ حادثہ کی اصل وجہ سامنے آگئی ، اہم انکشافات

اجیت پوار، مہاراشٹر کے سینیئر سیاستدان شرد پوار کے بھتیجے تھے، تاہم چند سال قبل سیاسی اختلافات کے باعث دونوں کے راستے جدا ہو گئے تھے اور اجیت پوار نے اپنی جماعت بنا کر بی جے پی سے اتحاد کر لیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں