The news is by your side.

Advertisement

آزاد کشمیر: اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار

مظفرآباد: آزادکشمیرکابینہ نے قرآن ایکٹ کی منظوری دے دی جس کے بعد تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی کابینہ نے ’’دی ہولی قرآن ایکٹ2019‘‘ کی منظوری دی جس کے تحت اب تعلیمی اداروں میں دیگر علوم کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم دینا بھی لازمی ہوگی۔

کابینہ نے اے جے اینڈ کے سول سرونٹ رولز 1977 کی منظوری بھی دی، علاوہ ازیں چیئرٹیزر رجسٹریشن اور ریگولیشن ایکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق کابینہ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وہاں مسلسل کرفیو نافذ ہونے سمیت بھارتی مظالم کے خلاف بھی متفقہ قرار داد منظور کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ہم اس قرارداد کے ذریعے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر معاملے پر اپنا کردار ادا کرے اور فوری طور پر وہاں معمولات زندگی بحال کرے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں