تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

آزاد کشمیر انتخابات، پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، چار جوان شہید

راولپنڈی: آزاد کشمیر انتخابات میں ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں چار جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن ڈیوٹی پر مامور گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس میں سوار تمام اہلکار زخمی ہوئے۔

ان جوانوں میں سے چار شہید ہوگئے جبکہ تین اہلکار زخمی ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ لسوا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئےپیش آیا، گاڑی کاسویلین ڈرائیوربھی حادثےمیں شدیدزخمی ہوا۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے آج 45 نشستوں پر عام انتخابات کا انعقاد ہوا، جس میں  724 امیدواروں نے حصہ لیا، 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پولنگ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

مہاجرین کی 12 نشستوں پر 121 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، اب تک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ261 آزاد امیدوار میدان میں اترے۔

انتخابات میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، مقامی پولیس کے علاوہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں ایف سی، رینجرز کے اہلکار  بھی فرائض انجام دیے۔ آزاد کشمیر پولیس کے پانچ ہزار اہلکار سکیورٹی پر ماموررہے، اسلام آباد پولیس کے بھی ایک ہزار جوان تعینات کئے گئے جبکہ پاک فوج کے علاوہ 37 ہزار دو سو سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گیے۔

Comments

- Advertisement -