تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

آزاد کشمیر انتخابات میں‌ ممکنہ شکست: راجہ فاروق حیدر نے کشمیریوں‌ کو غلام قرار دے دیا

مظفر آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم نے  عام انتخابات میں ممکنہ شکست کے پیش نظر کشمیریوں کو غلامانہ سوچ کا مالک قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدر نے اپنی ممکنہ شکست کے بعد آزاد کشمیر کے عوام کو غلامانہ سوچ کا حامل قرار دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’کشمیری 250سال سےغلامی میں ہیں اور آج بھی وہ اس سوچ سے باہر نہیں نکل سکے‘۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ’آج کےالیکشن کےنتائج بھی غلامانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں‘۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے راجہ فاروق حیدر کے بیان کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میں راجہ فاروق حیدر کے بیان پر بہت حیران ہوں کیونکہ انہیں کشمیر کے عوام نے بہت عزت دی تھی‘۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات، پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، چار جوان شہید

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور ن لیگ نے جیت کے دعوے کر دیے

یہ بھی پڑھیں: لیگی امیدوار نے حدیں پار کردیں، بھارت سے مدد مانگنے کی دھمکی

اُن کا کہنا تھا کہ ’کشمیری عوام کی عزت کی وجہ سےہی راجہ فاروق حیدر وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے،  سب سےزیادہ قربانیاں اورظلم کشمیری عوام نےبرداشت کیا‘۔

شہباز گل نے کہا کہ ’مسلم لیگ ن کے امیدوار اسماعیل گجر نے بھی جو بیان دیا اُس کو بھی دیکھنا چاہیے، عوام نے ن لیگ کو آزادکشمیر میں مکمل مسترد کردیا ہے، پی ٹی آئی نے ن لیگ کو آزادکشمیر الیکشن میں وائٹ واش کیا‘۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ ’یہ سازشی کرپٹ اور دو نمبر ذہنیت کے لوگ ہیں، مریم نواز نے بھی 8بج کر14منٹ پرشوشہ چھوڑنےکی کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا‘۔

Comments

- Advertisement -