اشتہار

آزاد کشمیر انتخابات: تیسرے مرحلے کے الیکشن شیڈول میں تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد (7 اگست 2026): آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشتوں پر تین مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ اتوار 10 اگست کو ہونا ہے۔

تاہم پولنگ سے 48 گھنٹے قبل تیسرے مرحلے کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے تیسرے مرحلے میں پونچھ اور سدھنوتی میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ باغ کی تین اور حویلی کی ایک نشست پر طے شدہ شیڈول کے مطابق 10 اگست کو ہی پولنگ ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق راولاکوٹ کی 5 اور سدھنوتی کی دو نشستوں پر انتخابات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ابتدائی دو مرحلوں میں میرپور اور مظفر آباد میں ہونے والے الیکشن میں ن لیگ 21 نشستیں حاصل کر کے 45 رکنی قانون ساز اسمبلی میں پہلے ہی سادہ اکثریت حاصل کر چکی ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے دونوں مرحلوں کے الیکشن میں ن لیگ پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

آزاد کشمیر انتخابات: پی پی نے میرپور ڈویژن کے نتائج پر الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر لیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں