جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

آزاد کشمیر انتخابات، فارم 24 کی عدم فراہمی کے دعوے پر الیکشن کمیشن کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد (7 اگست 2026): الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں فارم 24 کی عدم فراہمی کے دعوے پر وضاحت جاری کر دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد شکیل نے اپنے بیان میں کہا کہ فارم 24 کی عدم فراہمی کے دعوے بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، اس سے متعلق کسی حلقے یا پولنگ اسٹیشن سے کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی۔

راجہ محمد شکیل نے بتایا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ایجنٹس کو قانون کے مطابق فارم 24 فراہم کیے گئے، انتخابی نشانات کسی کی پسند یا ذاتی صوابدید پر الاٹ نہیں کیے جاتے، الیکشن کمیشن قانون کے مطابق فرائض انجام دے رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں