تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اگردرخت ختم ہوگئے تو انسانیت بھی دم توڑ جائے گی

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ ٰ انسان اور درخت کا تعلق جسم اور روح کی طرح ہے اگردرخت ختم ہوگئے تو انسانیت بھی دم توڑ جائے گی اس لئے ہم سب کو جنگلات کو بچانا چاہئے اور اس میں اضافہ کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے سردار میر اکبر خان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مہاہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لئے زیادہ سے زیادہ درختوں میں اضافہ ناگزیر قراردیا ہے اس لئے ہم سب کو بحیثیت قوم اس قومی دولت کو بچانے اور اس میں اضافے میں اپنا قومی اور مذہبی کردار ادا کرنا ہو گا۔

ہماری زمین درخت دوست ہے اس زرخیز زمین میں ہر اقسام کے درخت اگتے ہیں، اس خطے میں ہر قسم کے جنگلات پائے جا تے ہیں جو انسان وحیوان سب کے لئے مفید ہیں اور پوری دنیا میں نایاب نسل کے درخت ایشیائی ممالک میں پائے جا تے ہیں پوری دنیا میں دیودار اور دیگر درخت کہیں نہیں ، یہ صرف ہمارے ممالک میں پائے جا تے ہیں اس لئے ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس خطے میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو فروغ دیں اور جنگلات کے بچاؤ کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا جنگلات کے ساتھ ایک بے مثال لگاؤاور تعلق ہے، ان کے بزرگوں کا بھی تھا ان کی ذاتی کاوشوں کی وجہ سے محکمہ جنگلات کے درینہ مسائل حل ہو ئے ہیں، محکمہ کی تنظیم نو ہوئی ہے جس سے اس سے محکمہ جنگلات کے استعادکار میں اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کر نے والے ممالک کو ان ممالک میں اس کا زیادہ نقصان نہیں ہوتا جتنا ایشیائی ممالک کو ہو رہا ہے اور اس خطے میں ایسے جنگلات اگانے کی اشد ضرورت ہے جو کہ اکسیجن پیدا کرتے ہوں، اس سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کر نے میں مدد ملے گی۔

وزیر جنگلات نے کہا کہ محکمہ جنگلات آزادکشمیر کا بڑا محکمہ ہے اس محکمہ کے ملازمین کو محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہو گا شجر کاری اور شجر پروری ذاتی دلچسپی اور شوق رکھنے کا کام ہے اب جہاں تک دنیا کے دوسرے خطوں اور ہمارے جیسے ممالک کا تعلق ہے تو بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس حوالے سے شعور بیدار نہیں ہے ہمیں اب تک درختوں کی اہمیت کا احساس نہیں ہے جبکہ درختوں اور جنگلات کا ختم ہونا ایک بہت بڑا المیہ ہے ۔

Comments

- Advertisement -