جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

شادی کی تقریبات پر عائد پابندی ختم

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی حکومت نے شادی کی آؤٹ ڈور تقریبات پر عائد پابندی فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر حکومت کی جانب سے پابندی کے خاتمے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس میں لکھا گیا ہے کہ اب شہری آؤٹ ڈور  تقریبات کا انعقاد کرسکتے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شادی کی آؤٹ ڈور تقاریب میں 300 مہمانوں کو شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ گھر میں ہونے والی تقریب میں صرف تیس مہمانوں کو بلانے کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تمام تقریبات ایس او پیز کے ساتھ منعقد کی جائیں گی، مہمانوں کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنانا، ماسک اور سینیٹائزر فراہم کرنا میزبان کی ذمہ داری ہوگی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے کرونا کی دوسری لہر کے پیش نظر شادی کی تقریبات سمیت تمام اجتماعات پر پابندی عائد کی تھی اور شہریوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے پروگراموں کو محدود اور مختصر کردیں۔

مزید پڑھیں: میرپور آزاد کشمیر میں 10دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ

آزاد کشمیر میں اگر کرونا کے کیسز کی بات کی جائے تو وہاں اب تک 7 ہزار 893 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں، گزشتہ دنوں مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا جبکہ دیگر شہروں اور علاقوں سے آمد و رفت پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں