مظفرآباد : کالعدم ایکشن کمیٹی کے شوکت نواز میر اور خواجہ مہران ارشد کیخلاف مظفرآباد میں بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں شوکت نواز میر اور خواجہ مہران ارشد کے خلاف بغاوت اور انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ ایف آئی آر محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کی تحریری شکایت پر درج کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں آزاد کشمیر پینل کوڈ کی سنگین دفعہ 124-A (بغاوت) کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی اور اشتعال انگیزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
شوکت نواز میر اور خواجہ مہران ارشد پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی تقاریر اور تحریروں کے ذریعے عوام کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسایا۔
یہ مقدمہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے اسلام گڑھ احتجاج پر درج کیا گیا ہے، جس میں مذکورہ رہنماؤں کے علاوہ ایک ہزار سے زائد نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔


