بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

کالعدم ایکشن کمیٹی احتجاج چھوڑ کر جانے والے شہریوں کو ڈرانے اور دھمکانے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

(14 جون 2026): کالعدم آزاد جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج چھوڑ کر جانے والے شہریوں کو ڈرانے اور دھمکانے لگی۔

آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے بے بنیاد اور گمران کن پروپیگنڈا کو مکمل مسترد کر دیا، عوام انتشاری کمیٹی کی شرپسندی کو مسترد کر کے واپس جا رہے ہیں۔ آئی جی آزاد جموں و کشمیر پولیس نے احتجاج چھوڑ کر واپس جانے والوں کیلیے سفری سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ افراد اور سہولتکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ترجمان آئی جی آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق کالعدم عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی معصوم لوگوں کو ورغلا اور لالچ دے کر راولاکوٹ لائی تھی، کشمیر کے مختلف اضلاع کے افراد شرپسند کمیٹی کے رہنماؤں کے مجرمانہ کردار اور شرپسندی کے باعث احتجاج چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ واپس اپنے گھروں کو جانے کے خواہشمند افراد کو انتشاری کمیٹی کی جانب سے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، احتجاج چھوڑ کر جانے والوں کو گرفتار کرنے کی بات سراسر بے بنیاد، غلط، جھوٹی اور گمراہ کن پروپیگنڈا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے اپنے گھروں کو واپسی کے خواہشمند نوجوانوں کی حفاظت و واپسی کیلیے راولاکوٹ میں سہولت مراکز بنائے گئے ہیں، اپنے گھروں کو واپسی کے خواہشمند نوجوان پولیس سے رابطے میں رہ کر بلاخوف اپنے گھروں کو واپس جا سکتے ہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں