The news is by your side.

Advertisement

آزاد کشمیرکا دفاع کرنے پر پاک فوج کےمشکور ہیں، مسعود خان

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیروں کے مابین اختلافات پیدا کر کے انہیں پاکستان کے خلاف کرنا چاہتا ہے، پاک فوج نے آزاد کشمیر کا دفاع کیا جس پر اُن کے شکر گزار ہیں۔

اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کےزیراہتمام کشمیرسیمینار منعقد کیا گیا جس میں صدر آزاد کشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرپاکستان اوربھارت کےمابین دوطرفہ مسئلہ نہیں بلکہ کشمیری بھی اس کے فریق ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کےمابین اختلافات پیداکر کے انہیں پاکستان کے خلاف کرنا چاہتا ہے تاکہ تحریک آزادی کو کمزور کرسکے، کشمیر کا مسئلہ شہداء کی قربانیوں اور پاکستان کی ثابت قدمی کےباعث زندہ ہے۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیرکوقبرستان بنادیا، بھارتی مظالم پر دنیاخاموش ہے، کشمیرکی صورتحال پرسلامتی کونسل کاکردارمایوس کن ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر بھارت کے رحم وکرم پر رہا تو جنگ کو کوئی نہیں‌ روک سکے گا، سردار مسعود خان

صدرآزادکشمیرنے کشمیر کی حریت قیادت کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’مقبوضہ کشمیرمیں حریت کی شمع جلانےوالےقائدین عظیم ہیں، آزادکشمیرکادفاع کرنےپرپاک فوج کےمشکورہیں‘‘۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مسعود خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے، عالمی برادری بھارت پر تجارتی و اقتصادی پابندیاں عائد کرے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں